Showing posts with label Hasrat Mohani. Show all posts
Showing posts with label Hasrat Mohani. Show all posts

Thursday, 17 April 2014

دو گھونٹ بھی ساقی سے مِل جائيں تو کافی ہيں


ہم عاشقِ فاسق تھے، ہم صوفئ صافی ہيں

پی ليں جو کہيں اب بھی درخورِ معافی ہيں



بيگار بھی ململ بھی گرمی ميں شب فرقت

کام آئيں گے جاڑے ميں فردِيں جو لحافی ہيں



عقلوں کو بنا دے گا، ديوانہ جمال ان کا

چھا جائيں گی ہوشوں پر آنکھيں وہ غلافی ہيں



ہم شُکرِ سِتم کرتے، کيوں شکوہ کيا ان سے 

آئينِ محبت کے شيوے يہ منافی ہيں



جوٹھی بھی گورا تھی، باقی بھی غنيمت ہے 

دو گھونٹ بھی ساقی سے مِل جائيں تو کافی ہيں



ہم ان کی جفا سے بھی راضی تھے مگر ناحق

اب ہو کے وہ خود نادِم سرگرمِ تلافی ہيں



جدت میں ہے لاثانی حسرت کی غزل خوانی

کیا طرفہ مطالب ہیں، کیا تازہ قوافی ہیں


Sunday, 4 August 2013

سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو


سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو

قیامت ہو، غضب ہو، قہر ہو، آفت ہو، کیا تم ہو؟

اندھیرے میں وہ آ لپٹے تھے پہلے کس کے دھوکے میں

کہ جب آخر مجھے دیکھا تو شرما کر کہا، تم ہو!

زمانے میں اگر کوئی نہیں اپنا تو کیا پروا

کسی سے کیا غرض مجھ کو کہ میرا آسرا تم ہو

رگِ جاں سے بھی ہو نزدیک لیکن وائے محرومی

ابھی تک جانتے ہیں سب یہی تم کو، جدا تم ہو

ندامت کیوں نہ ہو حسرت غرورِ پادشاہی کو

سمجھنا چاہیے تھا کس کے کوچے کے گدا تم ہو

Monday, 3 September 2012

Roshan jamal-e-yaar sey hai anjuman tamam





Roshan jamal-e-yaar sey hai anjuman tamam
Dehka hua hai aatish-e-gul sey chaman tamam
Hairat ghuroor-e-husn sey, Shoukhi sey izterab
Dil ney bhi terey seekh liye hai chalan tamam
Allah re jism-e-yaar ki khoobi keh khud ba khud
Rangeeniyon men Doob gaya pairahan tamam
Dekho to chashm-e-yaar ki jadoo nigahiyan
Be'hosh ik nazar men hui anjuman tamam
Sheereni-e-naseem hai soz-o-gudaz-e-meer
Hasrat terey sukhan pey hai lutf-e-sukhan tamam


روشن جمال ِیار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہوا ہے آتشِ گُل سے چمن تمام

حیرت غرور ِحسن سے شوخی سے اضطراب
دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام

اللہ ر ے جسمِ یار کی خوبی کہ خود بخود!
رنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام

دیکھو تو چشمِ یار کی جادو نگاہیاں
بیہوش اِک نظر میں ہوئی انجمن تمام

شیرینئ نسیم ہے سوز و گدازِ میر
حسرت  ترے سخن پہ ہے لطفِ سخن تمام 

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets