Monday, 19 May 2014

چشمِ نم دیکھ کے ساحِل کو وہ پہچانے ہیں
















یہاں قاتل کو پرکھنے کے بھی پیمانے ہیں
ھم تیرے شہر کے آداب سے بیگانے ہیں

اِک طوفاں بھی ھے موجود کناروں سے پرے
چشمِ نم دیکھ کے ساحِل کو وہ پہچانے ہیں

انکے چہرے پھ شبِ ہجر کی تحریر پڑھو
جن کی آنکھوں میں شبِ وصل کے میخانے ہیں

ہم کہ نامُوسِِ وفا کا لبادہ اُوڑھے
چاک ِدامن سے نہ کھل جاے کہ دیوانے ہیں

یوںتو قاتل ہیں  میّسر کئ بلال لیکن
شہر میں اُسکے ہُنر کے بڑے افسانے ہیں


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets