Wednesday, 19 September 2012

صبح کی پہلی دعا سے آشنا ہوتا ہوا


صبح کی پہلی دعا سے آشنا ہوتا ہوا

ایک سنّاٹا ہے مانوس ِصدا ہوتا ہوا

جاتے موسم کی عجب تصویر ہے چاروں طرف


درمیاں اس کے ہے ایک پتہ ہرا ہوتا ہوا

اتنی آگاہی تو ہے میں بڑھ رہا ہوں کس طرف


یہ نہیں معلوم کس سے ہوں جدا ہوتا ہوا

ایک نوا آہستہ آہستہ فنا ہوتی ہوئی


ایک حرفِ سد طلب چپ چاپ ادا ہوتا ہوا

بڑھ رہا ہے کون اپنا رستہ لیتے ہوئے


اپنے ہمراہوں سے چپکے سے خفا ہوتا ہوا


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets