Thursday, 13 September 2012

چاند کی روشنی میں لکھی گئی دو نظمیں


چاند کی روشنی میں لکھی گئی دو نظمیں ! ۔
۱۔
شروع راتوں کا چاند تھا 
پھر بھی 
سارا باغ روشنی سے بھرا ھوا تھا
جیسے ھمارے دل 
محبت سے ! 

۲۔
چاند کی آخری تاریخیں تھیں 
کنج ِچمن کی خوشبو بھری تاریکی میں 
اُس نے دیے کی لَو کو اونچا کیا 
اور میری آنکھوں میں جھانکا 
پھر ھمیں کسی دیے کی ضرورت نہیں رھی ۔


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets