Wednesday, 10 October 2012

باندھ دی تو نے ،جوپیروں پہ ہوا کے پائل



منہ سے نکلے گی تو پھر دل میں اتر جائے گی
مت ہواؤں کو بتا ،بات بکھر جائے گی

باندھ دی تو نے ،جوپیروں پہ ہوا کے پائل
اب کہانی تری ہر کوچہ و گھر جائے گی

یہ تو اندھیر سے ہے بہت ہی مانوس
آنکھ اب روشنی دیکھے گی تو ڈرجائے گی

ہونٹ خاموش ہیں پلکوں نے سیاہ آنکھوں کو
دل کے لٹنے کی بھلا کیسے خبر جائے گی

پہلے ان آنکھوں میں ڈوب تو گئی شاید
جان لگتا ہے کہ اب بارِ دگر جائے گی

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets