😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Wednesday, 31 July 2013
اس نے ایک بار کیا تھا سوالِ محبت
جانے کیوں شکست کا عذاب لئے پھرتا ہوں
میں کیا ہوں اور کیا خواب لئے پھرتا ہوں
اس نے ایک بار کیا تھا سوالِ محبت
میں ہر لمحہ جواب لئے پھرتا ہوں
اس نے پوچھا کب سے نہیں سوئے
میں تب سے رت جگوں کا حساب لئے پھرتا ہوں
اس کی خواہش تھی کہ میری آنکھوں میں پانی دیکھے
میں اس وقت سے آنسؤں کا سیلاب لئے پھرتا ہوں
افسوس کہ پھر بھی وہ میرا نہ ہوا ساقی
میں جس کی آرزو کی کتاب لئے پھرتا ہوں
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے
گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے
یہ بات نہیں کہ مجھ کو اس ہر یقیں نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحب ایماں کہتے کہتے
توفیق نہ ہوئی مجھ کو اک وقت کی نماز کی
اور چپ ہوا مؤذن اذاں کہتے کہتے
کسی کافر نے جو پوچھا کہ یہ کیا ہے مہینہ
شرم سے پانی ہوا میں رمضاں کہتے کہتے
میرے شیلف میں جو گرد سے اٹی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ کیا زمیں میں قرآں کہتے کہتے
یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے
Tuesday, 30 July 2013
ایک خوش باش لڑکی
کبھی چور آنکھوں سے دیکھ لیا
کبھی بے دھیانی کا زہر دیا
کبھی بے دھیانی کا زہر دیا
کبھی ہونٹوں سے سرگوشی کی
کبھی چال چلی خاموشی کی
کبھی چال چلی خاموشی کی
جب جانے لگے تو روک لیا
جب بڑھنے لگے تو ٹوک دیا
جب بڑھنے لگے تو ٹوک دیا
اور جب بھی کوئی سوال کیا
اس نے ہنس کر ہی ٹال دیا
اس نے ہنس کر ہی ٹال دیا
پرسہ دیتی ہے مجھے سرمئی شام بھی گاہے گاہے
پرسہ دیتی ہے مجھے سرمئی شام بھی گاہے گاہے
ہوا لکھتی ہے پیڑوں پہ تیرا نام بھی گاہے گاہے
رقص کرتی ھوئی خوشیوں کا تناسب کم ہے
ساتھ چلتے ہیں گردش ایام بھی گاہے گاہے
کچھ تو بادل بھی میرے شہر کا نصیبہ ٹھہرے
اور وہ چاند آتا ہے لب بام بھی گاہے گاہے
اس کے مسلک میں جفا ہے نہ شفا ہے یارو
اسی طبیب سے رہتا ہے مگر کام بھی گاہے گاہے
اتنی نازاں نہ ہو قسمت پہ ائے میری دشمن جان
خاک میں مل جاتے ہیں لالہ وگلفام بھی گاہے گاہے
اس کڑی دھوپ میں یاد آئی ہے صبح چمن
اور بدلیوں سے جھانکتی وہ شام بھی گاہے گاہے
شہر آشوب میں نقد و نظر کیا معنی انور جمال
شاعر بک جاتے یہاں بے دام بھی گاہے گاہے
اس کے کچھ حرفِ دل آزار بہت یاد آئے
رات کچھ یارِ طرحدار بہت یاد آئے
وہ گلی کوچے، وہ بازار بہت یاد آئے
جن کے ہونے کی تسلی سے خوشی ہوتی تھی
درد چمکا تو وہ غمخوار بہت یاد آئے
شامِ فرقت میں چمکتی ہوئی صبحوں کی طرح
اپنے گھر کے درودیوار بہت یاد آئے
سامنے دیکھ کے پرچھائیاں انسانوں کی
کسی افسانے کے کردار بہت یاد آئے
جن کے سایوں میں ہمیں نیند بہت آتی تھی
دھوپ میں ہم کو وہ اشجار بہت یاد آئے
سبھی اچھے تھے ترے شہر کے اربابِ کرم
ہاں، مگر ان میں سے دو چار بہت یاد آئے
اب جو بھیجا مجھے خط اس نے بڑے پیار کے ساتھ
اس کے کچھ حرفِ دل آزار بہت یاد آئے
Phir uski Yaad, Phir uski Talab, Phir uski Baatein
Phir uski Yaad, Phir uski Talab, Phir uski Baatein
Ay Dil, Tujhay lagta hain Sukoon Raas nahi
Monday, 29 July 2013
Tumhari yaad bhi mohsin kisi muflis ki poonji hai
Tumhari yaad bhi mohsin kisi muflis ki poonji hai
Jisay hum paas rakhtay hain jisay hum roz gintay hain
Haath to woh chhura gaya lekin
Haath to woh chhura gaya lekin
ungli ungli mehak rahi hai abhi
Tujh say bichra to kisi dar ka na raha
Tujh say bichra to kisi dar ka na raha
Khushk pattay ki terha aaj bhi safar men hoon
Tu jo badlay to shab o roz bad'al jatay hain
Mein jo badloon to taghayyur hai meri zaat talak
Tu jo badlay to shab o roz bad'al jatay hain
Sunday, 28 July 2013
Saturday, 27 July 2013
محبتوں کے گلاب موسم
وہ مجھ کو لکھتا تھا
اے میری جان۔۔۔۔۔۔!!
جدائیوں کی اُداس رُت میں
خفا نہ ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔! !
میں لوٹ آیا تو قربتوں کے
حسین موسم سے
دل کے آنگن سنوار دوں گا
بہار اُس میں اُتار دوں گا
میں لے کے آؤںگا ساتھ اپنے
محبتوں کے گلاب موسم
وفا میں ڈوبے سیماب لمحے
تمہاری خاطر، تمہاری خاطر۔۔!!
مگر وہ آیا ________
تو عذر لایا ________________
جواز لایا ___________
وضاحتوں کا محاذ لایا۔
میں جن دنوں کی تھی انتہا پر
وہ پھر سے اُن کا آغاز لایا _________!!
تمہاری چشمِ حیراں میں کہیں ٹھہرا ہوا آنسو
تمہاری چشمِ حیراں میں کہیں ٹھہرا ہوا آنسو
لبوں پر ان کہی سی بات کا پھیلا ہوا جادو
بہت بے ساختہ ہنستے ہوۓ
خاموش ہو جانے کی اک ہلکی سی بے چینی
تمہارے دونوں ہاتھوں کی کٹوری میںسنہر ے خواب کا جگنو
گلابی شام کی دھلیز پہ رکھا ہوا
اک ریشمی لمحہ
تمہاری نرم سی خوشبو سے وہ مہکا ہوا
اک شبنمی جھونکا
محبت میں یہی میرے اثاثے ہیں
Thursday, 25 July 2013
Wednesday, 24 July 2013
Tuesday, 23 July 2013
Saturday, 20 July 2013
Thursday, 18 July 2013
Wednesday, 17 July 2013
Tuesday, 16 July 2013
Subscribe to:
Posts (Atom)
!-end>!-currency>