دل کی گہرائی سے اٹھتا پیار ہی اچھا لگا
شہر سے لوٹے تو گاؤں اور بھی پیارا لگا
میں تو خود اپنے لیے بھی اجنبی سا بن گیا
تو بتا مجھ سے جدا ھو کر تجھے کیسا لگا
ایک لمحے کا تعارف عمر بھر کا روگ ھے
کیا کہوں اس سے کہ اب تو واقعی ایسا لگا
اس قدر مانوس ھوں اب اپنی تنہائی سے میں
وہ سر راہ ملا مجھ کو تو یہ دھوکہ لگا
ایک مدت بعد ملنے کا مزہ کیا چیز ھے
تو کبھی مجھ سے مل کر یہ اندازہ لگا
آج پہلی بار پھر ملنے کا وعدہ کر گیا
آج پہلی بار آذر وہ مجھے جھوٹا لگا
شہر سے لوٹے تو گاؤں اور بھی پیارا لگا
میں تو خود اپنے لیے بھی اجنبی سا بن گیا
تو بتا مجھ سے جدا ھو کر تجھے کیسا لگا
ایک لمحے کا تعارف عمر بھر کا روگ ھے
کیا کہوں اس سے کہ اب تو واقعی ایسا لگا
اس قدر مانوس ھوں اب اپنی تنہائی سے میں
وہ سر راہ ملا مجھ کو تو یہ دھوکہ لگا
ایک مدت بعد ملنے کا مزہ کیا چیز ھے
تو کبھی مجھ سے مل کر یہ اندازہ لگا
آج پہلی بار پھر ملنے کا وعدہ کر گیا
آج پہلی بار آذر وہ مجھے جھوٹا لگا
No comments:
Post a Comment