لہو دل کا جلاؤ تم محبت سانس لیتی ہے
غزل تازہ سناؤ تم محبت سانس لیتی ہے
مجھے اشعار کی صورت کئی الہام ہونے ہیں
کبھی خوابوں میں آؤتم محبت سانس لیتی ہے
بدن میں روح کی مانند تری انمول سوچوں میں
مجھے دل سے بتاؤتم محبت سانس لیتی ہے
ابھی کچھ وقت باقی ہے ابھی امید قائم ہے
کہیں سے لوٹ آؤتم محبت سانس لیتی ہے
ابھی کچھ رات باقی ہے ابھی سورج نہیں نکلا
ابھی شمعیں جلاؤتم محبت سانس لیتی ہے
ھوا کی حکمرانی ہے ابھی شبنم ہےپھولوں پر
پرندو چہچہاؤتم محبت سانس لیتی ہے
مجھے اس نے لکھا ہے جدائی جس کا موسم
نہیں ارشد ستاؤتم محبت سانس لیتی ہے
غزل تازہ سناؤ تم محبت سانس لیتی ہے
مجھے اشعار کی صورت کئی الہام ہونے ہیں
کبھی خوابوں میں آؤتم محبت سانس لیتی ہے
بدن میں روح کی مانند تری انمول سوچوں میں
مجھے دل سے بتاؤتم محبت سانس لیتی ہے
ابھی کچھ وقت باقی ہے ابھی امید قائم ہے
کہیں سے لوٹ آؤتم محبت سانس لیتی ہے
ابھی کچھ رات باقی ہے ابھی سورج نہیں نکلا
ابھی شمعیں جلاؤتم محبت سانس لیتی ہے
ھوا کی حکمرانی ہے ابھی شبنم ہےپھولوں پر
پرندو چہچہاؤتم محبت سانس لیتی ہے
مجھے اس نے لکھا ہے جدائی جس کا موسم
نہیں ارشد ستاؤتم محبت سانس لیتی ہے
No comments:
Post a Comment