Wednesday, 8 May 2013

بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ



بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ
کس نگری میں آنکلے ہیں ساجد ہم دیوانے لوگ

ایک ہمی ناواقف ٹھہرے روپ نگر کی گلیوں سے 
بھیس بدل کر ملنے والے سب جانے پہچانے لوگ

دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوب
آپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ

شکوہ کیا اور کیسی شکایت آخر کچھ بنیاد تو ہو
تم پر میرا حق ہی کیا ہے، تم ٹھہرے بیگانے لوگ

شہر کہاں خالی رہتا ہے یہ دریا ہر دم بہتا ہے
اور بہت سے مل جائیں گے ہم ایسے دیوانے لوگ

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets