Wednesday, 8 May 2013

نامرادی کے سوا ہجر کے آلام بھی تھے


میری چاہت کا سفر اِس لئے دشوار رہا
میں محبت میں وفائوں کا طلبگار رہا

ہو گئے سارے گلے دور جدا ہوتے ہی
غمزدہ وہ ہے نہ میں اُس کا گرفتار رہا

نامرادی کے سوا ہجر کے آلام بھی تھے
پھر زمانے کا زمانہ ہی ستمگار رہا

جذبہِ شوق نے اُس وقت بھی چاہا تجھکو
جب وہ شوخی نہ وہ گیسو نہ وہ رخساررہا

آنکھ کے گرد کوئی ضبط کی دیوار رہی
ایک دریا کا تلاطم پسِ دیوار رہا

اِس قدر ہمسفری سے تھا ہراساں وہ شخص
ساتھ ہی چھوڑ گیا دشت کے اُس پار رہا

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets