چلو اب کے محبت میں یہی اک کام کرتے ہیں
سکوں آنکھوں میں بھر کر زندگی سے بات کرتے ہیں
بہت بنجر سے لمحے جی لیے، دکھ پی لیے ہم نے
ذرا اب مسکرا کر شہر دل آباد کرتے ہیں
ذرا اب مسکرا کر شہر دل آباد کرتے ہیں
کوئی دستک سی ہے روشن جبیں خواہش کی راہوں میں
ہواؤں کی زباں خوشبو سے سن کر خواب بنتے ہیں
ہواؤں کی زباں خوشبو سے سن کر خواب بنتے ہیں
بہت سے خواب مٹھی میں لیے امید کی رت میں
مقدر کی کتھا پڑھ کر ہم اپنی چال چلتے ہیں
مقدر کی کتھا پڑھ کر ہم اپنی چال چلتے ہیں
بھرم رکھ لیتے ہیں دشواریوں کا اس طرح کہ اب
بچا کر خود کو تیرے دھیان کے ہمراہ چلتے ہیں
بچا کر خود کو تیرے دھیان کے ہمراہ چلتے ہیں
No comments:
Post a Comment