Friday, 3 May 2013

دکھوں کی شدتیں زخموں کی گہرائی مجھے دے دو


دکھوں کی شدتیں زخموں کی گہرائی مجھے دے دو
مسیحا تم سہی اذنِ مسیحائی مجھے دے دو

تم اپنی ذات میں‌ خود انجمن ہو تم کو کیا غم ہے
میں تنہا ہوں یہ بزمِ ذوقِ تنہائی مجھے دے دو

تم اپنے دل کے دروازے مقفل شوق سے کر لو
بس اپنی ذات سے اذنِ شناسائی مجھے دے دو

تمہارے بعد ہر منظر مجھے بےرنگ لگتا ہے
یہ آنکھیں چھین لو یا اپنی بینائی مجھے دے دو

میں سانسوں میں سمو لوں‌ گا تمہاری ہر امانت کو
یہ وحشت ناک سناٹے یہ تنہائی مجھے دے دو

میری شہرت تمہارے کام آ جائے تو حاضر ہے
تمہیں دنیا نے بخشی ہے جو تنہائی مجھے دے دو

میں شاعر ہوں میرے بےکیف بےتاثیر لفظوں‌ کو
امر کر دو تم اپنے غم کی رعنائی مجھے دے دو


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets