جب ملا وہ خفا ملا ہمکو
بخت کیا چاند سا ملا ہمکو
غیر تو رحم دل نہیں ہوتے
یار بھی کج ادا ملا ہمکو
بخت کیا چاند سا ملا ہمکو
جب ملا وہ خفا ملا ہمکو
چند رنگین تہمتوں کے سواء
تیری چاہت سے کیا ملا ہمکو
بخت کیا چاند سا ملا ہمکو
جب ملا وہ خفا ملا ہمکو
ہم نے یہ راہ چھوڑ دی تھی مگر
تیرا دربان آ ملا ہمکو
بخت کیا چاند سا ملا ہمکو
جب ملا وہ خفا ملا ہمکو
چارہ سازوں کا کوئی جرم نہیں
درد ہی لا دوا ملا ہمکو
بخت کیا چاند سا ملا ہمکو
جب ملا وہ خفا ملا ہمکو
No comments:
Post a Comment