Saturday 14 January 2012

سالگرہ


آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا
ہم تو بس دُعا گو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہيں یا دُور رہیں
محفل تو آباد ہے نا
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا
کامنی لڑیاں، نازک سہرے
جلتی شمعیں، روشن چہرے
نرگس، بیلا، موتیہ، لالہ
ہر کوئی یارو! شاد ہے نا
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets