Sunday, 16 December 2012

محسوس تو کرتا ہوں تیرے لمس کو لیکن



وہ خواب دریچہ تو کسی پرنہیں کُھلتا
کُھل جائے جو بالفرض تو منظر نہیں کُھلتا

ہر آنکھ نہیں ہوتی سزاوارِ تماشا
ہر آئینے پر حُسن کا جوہر نہیں کُھلتا

محسوس تو کرتا ہوں تیرے لمس کو لیکن
کیا چیز ہے اس لمس کے اندر،نہیں کُھلتا

کُھل جاتے ہیں اسرارِ ازل بھی میرے آگے
وہ شخص مگر ذرّہ برابر نہیں کُھلتا

 بس ایک ہیولٰی سا نظر آتا ہے سبکو  
میں کون ہوں، میں کیا ہوں ، کسی پر نہیں کُھلتا

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets