Thursday, 21 February 2013

رات ہم پہلی دفعہ تیرے لیے روتے رہے


رات ہم پہلی دفعہ تیرے لیے روتے رہے
یہ جو رشتہ ہے نا غم کا یہ عجب ہوتا ہے
بے سبب ہوتا ہے
غم کے بارے میں مجھے لگتا ہے رب ہوتا ہے

رات ہم تڑپے ترے نام پہ دھڑکن کی طرح
رات ہم خواب کے پتھر کے دروبام سے ٹکرا کے پلٹتے رہے
لہروں کی طرح
رات ہم اجڑے رہے ہجر کے شہروں کی طرح
رشتہ داری بھی عجب ہوتی ہے بے چینی کی
لوگ چپ اوڑ ھ کے سوتے رہے سوتے ہی رہے
اور ہم روتے رہے روتے ہی رہے
رات ہم پہلی دفعہ تیرے لیے روتے رہے

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets