اس ایک حادثے نے میری دنیا ہیبدل دی‘یہ خدا کی ذات پر یقین جیساسچ تھامیری زندگی‘ خشک‘ ویران اورخاموش۔۔۔میں نہیں جانتی کہ انسان کا سوچا‘کبھی پورا بھی ہوتا ہے۔اور پھر۔۔۔اچانک تم ملے‘تم وہی تو تھے‘ میری سوچ‘ میرا احساسمیرا تصور اور میرا خواباور پھر ۔۔۔مجھ پر تمہارے جذبوں اورلفظوں کی برسات۔۔یہ سب کچھ میں نے پہلی بار سمجھا‘محسوس کیا۔۔لیکن اب زندگی کی ایک نئی آزمائش سامنے ہےنہیں جانتی کہ تمہارا یہ ساتھدو گھڑیوں کا ہےیا جیون بھر کالیکن پھر سوچتی ہوں‘میری' تم تک ‘ پہنچ ہو یا نہ ہولیکن ‘ تمہارا سراغ ہی‘!!میری زندگی کا حاصل ہے
No comments:
Post a Comment