میں نے سب کے بیچ تم سے
گھنٹوں باتیں کیں
روزمرہ کی عام سی باتیں
پھر میں اچانک غائب ہوگئی
شاید۔۔مجھے کہیں جانا تھا
تبدیلی لباس کے بعد
شاید۔۔۔
ہلکے سنگھار کے بعد
میں یونہی تمہارے پاس
آکر بیٹھی اور۔۔۔
دل دھڑک دھڑک گیا
تم نے ایک ۔۔۔۔
نگاہ ڈالی تھی۔۔۔۔
بھلا کیا تھا اس میں۔۔?
دل اب تلک
نہیں بھولا۔۔۔
No comments:
Post a Comment