Sunday, 8 January 2012

دیکھنا عشق کے زوال کی شام



آنکھ میں بے کراں ملال کی شام


میری قسمت ھے تیرے ہجر کا دن
میری حسرت تیرے وصال کی شام

دہکی دہکی تیرے جمال کی صبح
مہکی مہکی میرے خیال کی شام

روپ صدیوں کی دوپہر پہ محیط
اوڑھنی ھے کہ ماہ و سال کی شام

پھر وھی در وھی صدا"
پھر وھی میں وھی سوال کی شام




No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets