Monday, 10 December 2012

چاند اُس دیس میں نکلا کہ نہیں














چاند اُس دیس میں نکلا کہ نہیں 
جانے وہ آج بھی سویا کہ نہیں 

اے مجھے جاگتا پاتی ہُوئی رات
وہ مری نیند سے بہلا کہ نہیں 

بھیڑ میں کھویا ہُوا بچہ تھا
اُس نے خود کو ابھی ڈھونڈا کہ نہیں

مجھ کو تکمیل سمجھنے والا
اپنے معیار میں بدلا کہ نہیں 

گنگناتے ہوئے لمحوں میں اُسے
دھیان میرا کبھی آیا کہ نہیں 

بند کمرے میں کبھی میری طرح
شام کے وقت وہ رویا کہ نہیں 

میری خوداری برتنے والے 
تیر ا پندار بھی ٹوٹا کہ نہیں 

الودع ثبت ہُوئی تھی جس پر
اب بھی روشن ہے وہ ماتھا کہ نہیں 

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets