Saturday, 16 February 2013

انتقام لیتے ہیں


تتلیوں سے لے کے رنگ

جگنوؤں سے لشکارے

خوشبوئیں گلابوں سے

آؤ کوئی تازہ نام

کوئی اک نیا پیغام

اپنے دل کی دھرتی پر

پھر سے آج لکھتے ہیں

اور وہ کسی کا نام

ایک اجنبی کا نام

جو کبھی لکھا پہلے

وہ مٹائے دیتے ہیں

آؤ اس طرح اس سے

انتقام لیتے ہیں


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets