Saturday, 16 February 2013

ہجر کا موسم ٹھہرگیا ہے


اس نے پوچھا تھا

سارے سپنے ٹوٹ گئے کیا؟

میں نے کہا

کچھ کچھ باقی ہیں

اس نے پوچھا

خود سے باتیں کرنے کی عادت ہے کب سے ؟

تحفہ دیا ہے میں نے بتایا ، تنہائی نے

نین کٹورے، گال گلابی، روپ سنہرا ، کیا کر ڈالا؟

میں نے کہا دل کے آنگن میں

ہجر کا موسم ٹھہرگیا ہے


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets