تری بابت بہت سے لوگ آکر پوچھتے ہیں
تو ہی بتلا وضاحت کیا کروں میں
کہوں گی کچھ تو کچھ سمجھیں گے سارے
انہیں اس طرح کے حالات سے کب واسطہ ہوگا
بہت سوچا
بہت سوچا تو تب جا کر کہیں سوچوں کے گنبد سے
یہی جملہ بہت ہی دیر تک گونجا
جو اب ہر پوچھنے والے کو میں بتلاؤں گی جاناں
ذرا سی بے نیازی سے
مرے حالات ایسے تھے
کہ ان حالات میں ہر ایک جذبے کو
سلا دینا ضروری ہوگیا تھا
اور اس کو یاد رکھنے کے لیے اس کو
بھلا دنیا ضروری ہوگیا تھا
No comments:
Post a Comment