یاد ہے تم کو۔۔۔۔۔۔۔؟
تم نے پیدل سے بائیک تک کا سفر میرے ساتھ کیا تھا
ہم دونوں خوش تھے، بہت خوش
لیکن، بائیک سے گاڑی تک کے سفر میں،
شاید میں ہی تمہارا ساتھ نہیں دے پائی
اور تم آگے نکل گئے، بہت آگے
میں جانتی ہوں
تم اب بھی خوش ہو، بہت خوش
لیکن فرق صرف یہ ہے کہ،
اب تمہارے ساتھ میں نہیں ، کوئی اور ہے
No comments:
Post a Comment