Sunday 4 August 2013

وہ درد وہ وفا وہ محبت تمام شُد


وہ درد وہ وفا وہ محبت تمام شُد
لے دل میں تیرے قُرب کی حسرت تمام شُد

یہ بعد میں کھُلے گا کے کس کس کا خوں ھوا
ھر اِک بیان ختم، عدالت تمام شُد

تُو اب تو دشمنی کے بھی قابل نہیں رھا
اُٹھتی تھی جو کبھی وہ عداوت تمام شُد

اب ربط اِک نیا مجھے آوارگی سے ھے
پابندیِ خیال کی عادت تمام شُد

جائز تھی یا نہیں تھی، تیرے حق میں تھی مگر
کرتا تھا جو کبھی وہ وکالت تمام شُد

وہ روز روز مرنے کا قِصہ ھوا تمام
وہ روز دل کو چیرتی وحشت تمام شُد

محسن میں کُنج ِ زیست میں چُپ چاپ ھوں پڑا
مجنُوں کی سی وہ خصلت و حالت تمام شُد

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets