یہ بھی نہیں کہ
میں یاد نا آئوں
میں یاد تو آئونگا
جب بھی محبت کی بات چلے گی
کچھ کہنے لگو گی
کچھ لکھنے لگو گی
تو ایسے میں لمحے بھر کو
یاد کے دروازے پر اک دستک ہوگی
ٹھٹک کر رک جائو گی
سوچو گی
دل دھڑک جائے گا
میرا نام لب پرآئیگا
آنکھ نم ہو جائے گی
سر جھٹک کر
بمشکل مسکرائو گی
پھر سے مجھے بھول جائو گی
مگر ہاں۔۔۔ اتنا تو ہوگا
تم کچھ بھی کہہ نا پائو گی
کچھ لکھ نا پائو گی
لمحہ بھر ہی سہی
میری محبت سے
ہار جائو گی۔۔۔
No comments:
Post a Comment