سنو جاناں
محبت رُت میں لازم ہے
بہت عجلت میں یا تاخیر سے وہ مرحلہ آئے
کوئی بے درد ہوجائے
محبت کی تمازت سے بہت بھرپور سا لہجہ
اچانک سرد ہوجائے
گلابی رت کی چنچل اوڑھنی بھی زرد ہوجائے
تو ایسے موڑ پر ڈرنا نہیں، رکنا نہیں، گھبرا نہیں جانا
غضب ڈھاتی ہوئی سفاک موجوں سے
کسی بھی سرخ طوفاں سے
بہت نازک سی، بے پتوار دل کی ناؤ کو اس پل
ہمیں دوچار کرنا ہے
ہمارا عہد ہے خود سے
کسی قیمت پہ بھی ہم کو
سمندر پار کرنا ہے
No comments:
Post a Comment