Tuesday 26 March 2013

وفاکی خاک میں جب ھجرکےآنسواترتےہیں


اناجب تک
فناکےہاتھ پربیعت نہیں کرتی
نماز عشق سےدل کی جبیں محروم رہتی ہے

نگاہیں ایک چہرےسوا کچھ دیکھناچاہیں
توصدیوں تک پھرآنکھوں پرعطاکادرنہیں کھلتا
کسی منظرکےاندردوسرا
منظرنہیں کھلتا

کہ یہ رستہ وہ ہےجس پر
وفاکی خاک میں جب ھجرکےآنسواترتےہیں
توحرف_بےہنرکودردکی سوغات ملتی ہے
دعاۓشوق کی وارفتگی کو
باریابی کی فقط اک رات ملتی ہے

مگر کس کوخبرتب تک
طلب ہی وصل کی معدوم ہوجاۓ
فناکااسم اعظم روح کو معلوم ہوجاۓ

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets