اگر یہ فاصلہ جو درمیاں ہے دور ہو جاتا
ترا ہنسنا ترا رونا مجھے مقدور ہوجاتا
تو تم سے بات کرنے کے کئی امکان ہو جاتے
جو
باہم رابطے مشکل ہیں وہ آسان ہو جاتے
مرے دل میں کمی سی ہے ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
اگر تم پاس رہتے تو-------
محبت ہو بھی سکتی تھی
No comments:
Post a Comment