میرے دل کی ہر ہر دھڑکن میںجو جیون بن کے دھڑکتا ہےوہ میرا نہیں تو کس کا ہے؟جو ہر سو اک خوشبو بن کرمیری سانسوں میں اترتا ہےجوراتوں کو میری نیندوں میںمیرے سپنے بن کر آتا ہےجو آئے تو میرے آنگن میںاک نور اتر سا جاتا ہےوہ زلفیں کبھی جو پھیلا دےتو شب کا سماں ہو جاتا ہےچہرہ جو وہ دکھلائے توپھر شب میں اجالا ہوتا ہےاُس کو دیکھوں تو آنکھوں میںاک چاند اتر سا جاتا ہےجو چاند کبھی اُسے دیکھ لے تووہ خود شرما سا جاتا ہےآنکھیں جو اُسکی جھیل سی ہیںمیرا دل بس ڈوبا جاتا ہےیہ ہونٹ جب اُسکے ہلتے ہیںکوئی پھول کِھلا سا جاتا ہےوہ بولے تو یوں لگتا ہےاک جھرنا بہتا جاتا ہےاُس کو سوچوں تو یادوں میںاِک گلشن کِھل کِھل جاتا ہےاُس گلشن کا پتہ پتہبس اُسکی بات سناتا ہےاُسکی باتیں جب سنتا ہوںمیرا دل پگھلا سا جاتا ہےجب دل پگھلے اُس کی خاطرتو چین میرا لُٹ جاتا ہےجب چین میرا لُٹ جاتا ہےاُسے بھولنے کو دل کرتا ہےاُسے بھولنا چاہوں جتنا رضاوہ اُتنا ہی یاد آتا ہےوہ جتنا مجھے یاد آتا ہےمجھے اتنا ہی تڑپاتا ہےوہ میرا نہیں تو کس کا ہے ؟؟؟
No comments:
Post a Comment