!!سنو
سوچوں کے آنگن میں کبھی جھانکوں تو لگتا ہے
میرے خوابوں کو اپنی گود میں لے کر
گماں کی انگلیاں
یونہی ذرا الجھی ہوئی زلفوں کو اپنے لمس سے
مخمل بناتی ہوں
تو یوں لگتا ہے جیسے
دھڑکنیں بھی رک کے اک پل مسکراتی ہوں
!!سنو
میں اپنے خوابوں پر
تمہارے مرمریں احساس کی اک اوڑھنی تانے
تمہیں پلکوں کے پردے کے تلے
آنکھوں میں ہی سی لوں؟؟
!!سنو
میں زندگی کی آخری حد تک یہیں جی لوں؟؟
No comments:
Post a Comment